ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اُتر پردیش کے کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر نے پھر سادھا بی جے پی پر نشانہ؛ کہا میں بی جے پی کا غلام بن کرنہیں رہوں گا

اُتر پردیش کے کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر نے پھر سادھا بی جے پی پر نشانہ؛ کہا میں بی جے پی کا غلام بن کرنہیں رہوں گا

Sun, 28 Oct 2018 11:20:51  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ 27اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )یوگی حکومت میں کابینہ وزیر اورSBSP کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے ایک بار پھر بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کا غلام بن کر نہیں رہیں گے۔ ہفتہ کو دارالحکومت لکھنؤ میں پارٹی کی ایک ریلی میں راج بھر نے دو ٹوک کہا  کہ ان کا دل اب اس پارٹی سے ٹوٹ گیا ہے اور وہ استعفیٰ دے کر رہیں گے۔

لکھنؤ کے رمابائی میدان میں منعقد ریلی میں پہنچے ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راج بھر نے بی جے پی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا۔ راج بھر نے کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیا ہے، یہ (بی جے پی)میرا حق دینا نہیں چاہتی، جب بھی غریب کے سوال پرگفتگو کرتا ہوں یہ مندر مسجد کی بات کرتے ہیں۔ ہندو مسلمان کی بات کرتے ہیں۔' استعفیٰ کا انتباہ دیتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ میں اقتدار کا ذائقہ چکھنے کے لئے نہیں آیا ہوں، غریبوں کے لئے لڑائی لڑنے آیا ہوں۔ یہ جنگ لڑوں یا بی جے پی کا غلام بن کر رہوں؟ ایک دفتر آج تک نہیں دیا۔ میں نے تو من بنایا کہ آج اس فورم سے میں اعلان کروں گا۔ آج میں استعفی دے کررہوں گا ۔

واضح رہے  کہ اوم پرکاش راج بھر پہلے بھی بی جے پی پر نشانہ لگاتے رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر وہ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تنقید کر چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے یہ بیان دے کر بی جے پی کے حامیوں میں کھلبلی مچادی تھی کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست طے ہے۔


Share: